تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان ہائی کمیشن آف سنگاپور میں یوم پاکستان روایتی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منایا گیا

پاکستان ہائی کمیشن آف سنگاپور میں یوم پاکستان روایتی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منایا گیا

سنگاپور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہائی کمیشن آف سنگاپور میں یوم پاکستان روایتی جوش و خروش اور قومی جذبے سے منایا گیا، یوم پاکستان کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد قائم مقام ہائی کمشنر سعید الرحمن نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے قائم مقام ہائی کمشنر سعید الرحمن نے اپنے خطاب میں قومی دن کی اہمیت اور پاکستان میں زندگی کے ہر شعبے میں ہونے والی ترقی پر روشنی ڈالی اور حکومت پاکستان کی مضبوط سیاسی اور سماجی و اقتصادی حکمت عملی میں کامیابیوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا قائم مقام ہائی کمشنر نے پاکستانی کمیونٹی کا سنگاپور میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے پر سراہا اس موقعے پاکستان ہائی کمیشن کے سفارتکاروں اور سنگاپور میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے