تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

ڈیرہ اسماعیل خان(رپورٹ: گوہرغنچہ) سی ٹی ڈی پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر ایک خودکش بمبار کو بارودی مواد سمیت حراست میں لے لیا گیا، کاروائی میں خود کش بمبار کے سہولت کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے ڈیرہ کے نواحی گاؤں جھوک حیات میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران مکان سے ایک خودکش جیکٹ، دو راکٹ لانچر، 12 عدد گولے، 4 عدد دستی بم، 6 ڈیٹونیٹر، 20 گز بارودی تار، 12 عدد تیار بم بھی برآمد ہوئے، مکان کی تلاشی لینے پر 4 عدد پولیس کی مکمل یونیفارم بھی برآمد ہوئی ہیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے برآمد ہونے والا 30 کلو سے زائد بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔ گرفتار دونوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار خودکش بمبارعماد کا تعلق آزاد کشمیر اور دوسرے کا تعلق کڑی شموزئی سے ہے، دونوں گرفتار دہشت گردوں کے خلاف بارودی مواد اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے