کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق / کامل حسین) کراچی ابراہیم حیدری پولیس کا زہر بیچنے والے عناصروں کے خلاف سخت ایکشن بدنامِ زمانہ 3 گٹکا فروش ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید صلاح الدین علی کے شکنجے میں۔ ملزمان کے قبضے سے فروخت کے لیے تیار مضرِ صحت گٹکا برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف تھانہ داروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید صلاح الدین علی بمعہ پولیس پارٹی زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید صلاح الدین علی کی نگرانی میں بدنامِ زمانہ 3 گٹکا فروشوں کو جکڑلیا۔ ملزمان میں شامل عثمان، فضل اور عبدالغفور کے قبضے سے فروخت کے لیے تیار مضرِ صحت گٹکا برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ابراہیم حیدری سید صلاح الدین علی نے یہ مٶقف اپنایا کہ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کرکے ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔
![]()