تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئل ٹینکر اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے

آئل ٹینکر اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ ٹانک بائی پاس روڈ پر آئل ٹینکر اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، آئل ٹینکر ڈرائیور سمیت دو افراد شدید زخمی، ایک زخمی کو انتہائی تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کردیا گیا۔ تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ ٹانک روڈ بائی پاس پر آٹل ٹینکر رانگ سائیڈ پر آنے والے ٹرک کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیورمحمد عاصم ولد رستم قوم بلوچ سکنہ مندھراں سیداں اور ٹرک سوار سردار خان ولد گل خان قوم مہمند سکنہ مہمند ایجنسی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل منتقل کیا گیا جہاں ایک آئل ٹینکر ڈرائیور کو انتہائی تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرلی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے