تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سب کچھ بدلا نہ بدلی رسم و رواج، کراچی سے میرپورخاص آکر جمڑاؤ میں مبینہ خودکشی کرنے والی میٹرک کی طالبہ 18 سالہ کی لاش چار روز بعد جمڑاو کینال سے بر آمد

سب کچھ بدلا نہ بدلی رسم و رواج، کراچی سے میرپورخاص آکر جمڑاؤ میں مبینہ خودکشی کرنے والی میٹرک کی طالبہ 18 سالہ کی لاش چار روز بعد جمڑاو کینال سے بر آمد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) سب کچھ بدلا نہ بدلی رسم و رواج! کراچی سے میرپورخاص آکر جمڑاؤ میں مبینہ خودکشی کرنے والی میٹرک کی طالبہ 18 سالہ بی بی مری کی لاش چار روز بعد جمڑاو کینال سے بر آمد۔ تفصیلات کے مطابق لاش برآمد ہونے کے بعد ورثاء نے لاش کا بغیر پوسٹ مارٹم کرواۓ بغیر کھان پولیس اسٹیشن کی حدود درگاہ لشکر شاہ میں تدفین کردی ہے اور ورثاء واپس گڈاپ ٹاؤن کراچی چلے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ورثاء اس معاملے میں پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں اور اس واقعے کو ایک رکشہ ڈرائیور نے دیکھا تھا جسکی گواہی لی جائے گی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کراچی میں رہائش پذیر تھی شادی کی تقریب میں اپنی بہن کے گھر آئی تھی اور ایک ہفتہ تک وہاں رہائش پذیر تھی۔ دوسری جانب پولیس نے لڑکی کو موٹر سائکل پر لیکر جانے والے اسکے کزن کا تاحال بیان نہیں لیا ہے۔ لڑکی کراچی سے آکر میرپورخاص کے گنجان علاقے میں رات گئے کینال میں جمپ لگا دینا لاش چار روز کے بعد ملنے کے باوجود بغیر پوسٹ مارٹم دفن کرنا اور لڑکی کے ورثاء کا پولیس سے اس کیس کے سلسلے میں تعاون نہ کرنا بہت سارے سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے