Home / اہم خبریں / گزشتہ دو سالوں میں غیر مسلم ملازمین کی تعداد سولہ ہزار سات سو گیارہ تک پہنچ گئی

گزشتہ دو سالوں میں غیر مسلم ملازمین کی تعداد سولہ ہزار سات سو گیارہ تک پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ملک میں غیر مسلم ملازمین کی تعداد سولہ ہزار سات سو گیارہ تک پہنچ گئی۔ وفاقی ملازمین کی رپورٹ 18-2017 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں غیر مسلم ملازمین کی تعداد سولہ ہزار سات سو گیارہ تک پہنچ گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ملازمین کی تعداد پانچ لاکھ 81 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے۔ گریڈ 17 سے 22 میں ملازمین کی تعداد 28 ہزار 937 ہے۔ مزید یہ کہ ایک سال میں سرکاری ملازمین کی تعداد گیارہ ہزار کا اضافہ، منظور شدہ اسامیوں کی تعداد میں 6 لاکھ 60 ہزار 657 اور ملازمین کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 240 ہے۔ سرکاری اداروں میں خالی اسامیوں کی تعداد 79 ہزار 417 ہے۔ آکوپیشنل گروپس کے ملازمین کی تعداد چھ ہزار دو سو چالیس، ان لینڈ ریونیو سروس کی ایک ہزار 77 ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس 892، پولیس سروس کے ملازمین کی تعداد 837 ہے۔ گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تعداد 95.2 فیصد اور سترہ سے بائیس تک ملازمین کی تعداد 4.98 فیصد ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے