تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کی کاروائی ڈکیتی، قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے جیسی متعد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی بلدیہ ٹاؤن میں رینجرز کی کاروائی ڈکیتی، قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے جیسی متعد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار


کراچی (رپورٹ: ایم ماجد علی) کراچی بلدیہ ٹاؤن کے علاقے آفریدی کالونی کے قبرستان سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی جس کی شناخت رب نوازکے نام سے ہوئی تھی۔ رب نواز کو سر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمدینہ کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان شیر خان عرف شیخو اورظاہرحسین کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول رب نواز ملزم شیر خان عرف شیخو کا بہنوئی تھا جس نے شیر خان عرف شیخو کی بہن کو اغوا ء کر کے شادی کی تھی۔ ملزم شیر خان عرف شیخو نے مقتول رب نواز سے بدلہ لینے کے لیے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر بلدیہ ٹاؤن کے علاقے آفریدی کالونی کے قبرستان میں رب نواز کو لے جا کر قتل کر دیا۔ ملزم شیر خان عرف شیخو نے مزید انکشاف کیا کہ وہ مقتول رب نواز کے بہنوئی آصف کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا جس کی ریکی ملزمان نے پہلے سے کر رکھی تھی۔ گرفتار ملزمان ڈکیتی، قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے جیسی متعد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کرلیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے