تازہ ترین
Home / اہم خبریں / برصغیر کے عظیم دانشور ادیب، کالم نگار، ماہر تعلیم، قانون دان، ہاری رہنما کامریڈ تاج محمد ابڑو کی 33 ویں برسی کی تقریب ڈھورو نارو ٹاؤن کمیٹی ہال میں بزم تاج محمد ابڑو و پریس کلب کے زیر اہتمام انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

برصغیر کے عظیم دانشور ادیب، کالم نگار، ماہر تعلیم، قانون دان، ہاری رہنما کامریڈ تاج محمد ابڑو کی 33 ویں برسی کی تقریب ڈھورو نارو ٹاؤن کمیٹی ہال میں بزم تاج محمد ابڑو و پریس کلب کے زیر اہتمام انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

میرپورخاص/ ڈھورو نارو (رپورٹ: ایم ہاشم شر) برصغیر کے عظیم دانشور ادیب، کالم نگار، ماہر تعلیم، قانون دان، ہاری رہنما کامریڈ تاج محمد ابڑو کی 33 ویں برسی کی تقریب ڈھورو نارو ٹاؤن کمیٹی ہال میں بزم تاج محمد ابڑو و پریس کلب کے زیر اہتمام انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ تقریب کی صدرات معروف شاعر، ادیب، دانشور نور محمد سمیجو نے کی۔ جبکہ عارف قریشی، فیض محمودانی، رسول بخش سومرو اور زاہد قریشی دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر نورمحمد سمیجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامریڈ تاج محمد ابڑو نے سندھ کی عوام کے حقوق، سندھی بولی کے لیے زبردست خدمات انجام دیں۔سندھی ادبی سنگت کا قیام ان کا زبردست کارنامہ ہے۔ سماجی رہنما عارف قریشی نے کہا کہ کامریڈ تاج محمد ابڑو جیسے انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ مرحوم تاج ابڑو کے دروازے ہر عام و خاص کے لیے ہر وقت کھلے رہتے تھے۔ انہوں نے غریبوں ناداروں مسکین لوگوں کے لیے بلارنگ و نسل کی تفریق کے رات دن خدمات انجام دیں۔ انہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں زبردست خدمات انجام دیں۔ مگر تعلیمی میدان میں بچیوں کی تعلیم کے لیے ان کی جدوجہد قابل تعریف ہے۔ ہاریوں کے حقوق کے لیے زبردست جدوجہد کی۔ سینیئر صحافی فیض محمودانی نے کہا کہ کامریڈ تاج ابڑو نے معاشرے میں انصاف، امن اور تعلیم کے فروغ کے لیے زبردست کام کیا۔ ہمیں چاہییے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کے مطابق اپنی زندگی گذاریں اور مظلوم، ناداروں اور مسکین لوگوں کی بے لوث مدد کریں۔ تقریب سے رسول بخش سومرو، زاہد قریشی و دیگر نے خطاب کیا اور کامریڈ تاج محمد ابڑو مرحوم کو شاندار لفظوں میں خراج عقیدت پیش کیا۔ آخر میں تقریب کے آرگنائزر عارف قریشی نے تمام شرکاء و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کامریڈ تاج ابڑو مرحوم کے مشن کو شاندار نمونے سے انجام دینے پر ان کے فرزند میر نادرعلی، تاج ابڑو کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے