Home / اہم خبریں / بھارت میں رہنے والے کشمیریوں پر انتہا پسندوں نے زندگی تنگ کردی، سڑک پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دو کشمیریوں پر شدید تشدد

بھارت میں رہنے والے کشمیریوں پر انتہا پسندوں نے زندگی تنگ کردی، سڑک پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دو کشمیریوں پر شدید تشدد

لکھنؤ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں رہنے والے کشمیریوں پر انتہا پسندوں نے زندگی تنگ کردی، لاٹھی بردار انتہا پسندوں نے سڑک پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دو کشمیریوں پر حملہ کردیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے لکھنؤ کی ایک سڑک پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والے دو کشمیریوں پر بدترین تشدد کیا، اُن پر لاٹھیاں برسائی گئیں، گالیاں دیں اور انہیں گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا گیا۔ اسی دوران ایک شخص نے مداخلت کرتے ہوئے انتہا پسندوں سے پوچھا کہ وہ ان کو کیوں مار پیٹ رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ‘یہ کشمیری ہیں’۔ انتہا پسندوں میں سے ایک نے تشدد کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے انتہا پسندوں کے کشمیریوں پر حملے کی ویڈیو شیئر کی اور اس پر اپنے بیان میں کہا کہ کشمیریوں کو آر ایس ایس یا بجرنگ دل کے غنڈوں کے ہاتھوں اس طرح سڑکوں پر مارا جائے اور پھر ‘اٹوٹ انگ’ کا تصور بیچا جائے، تو یہ ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے