تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل سرسید تھانے کی حدود میں پولس کی ملی بھگت سے مضرصحت گٹکے اور ماوے کی آزادانہ فروخت

کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل سرسید تھانے کی حدود میں پولس کی ملی بھگت سے مضرصحت گٹکے اور ماوے کی آزادانہ فروخت

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/کامل حسین) کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل سرسید تھانے کی حدود میں پولس کی ملی بھگت سے مضرصحت گٹکے اور ماوے کی آزادانہ فروخت، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایس ایچ او سرسید کی موکل سے مضر صحت گٹکا، ماوا، مین پوری، جے ایم، ون ٹو ون اور رجنی سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کی آزادانہ فروخت جاری جس سے ایس ایچ او سر سید الیاس شاہ کی چاندی لاکھوں روپے ہفتہ اکٹھا کرنے لگے جس کی دیکھا دیکھی سرسید تھانے کا نچلا عملہ بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہا ہے، باخبر زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرسید تھانے کے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی عطا نے بدنام زمانہ گٹکا ڈیلر عظیم کو علاقے میں گٹکے کی سپلائی کیلئے ایک لاکھ ستر ہزار روپے میں سیٹنگ کروائی جس کے بدلے میں اے ایس آئی عطا بھی دس ہزار ہفتہ عظیم سے بٹورنے لگا جبکہ ایس ایچ او سے ملنے والی بخشش الگ اتنا ہی نہیں سرسید کی حدود بلال کالونی میں خادم لوری نامی شخص کا جوئے کا اڈا بھی پولیس کی ملی بھگت سے چل رہا ہے جس میں مبینہ طور پر ڈیوٹی افسر عطا کی شراکت داری ہے جہاں شراب و شباب کی محفلیں آئے روز سجتی رہتی ہیں علاقہ عوام و شہریوں کا حکامِ بالا، وزیر اعلی سندھ ، آٸی جی سندھ، ایڈشنل آٸی جی کراچی، ڈی آٸی جی ویسٹ اور ایس ایس پی سینٹرل سے پر زور مطالبہ ہے کہ ایسے راشی افسران کے خلاف محکمانہ جاتی کاروٸی عمل میں لاکر انہیں عہدے سے فوری برطرف کیا جاۓ جوکہ پولیس کے لئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے