Home / اہم خبریں / اسکول ماسٹر ذاتی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

اسکول ماسٹر ذاتی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) اسکول ماسٹر ذاتی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا، مسلح ملزمان نے اسکول ماسٹر کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دس سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار، مقتول کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر تین ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ نور آباد میں مسلح ملزمان نے اپنے مخالف اسکول ماسٹر36 سالہ عبدالوحید ولد فیض اللہ قوم مروت سکنہ شادی خیل گل امام ٹانک حال نور آباد ڈیرہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوکر جاں بحق جبکہ فائرنگ کے دوران گلی میں موجود نو سالہ بچہ افنان ولد عمر علی شاہ قوم بنوچی سکنہ نواب گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول کے بھائی نذر خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ عشاء کی نماز پڑھ کر قریبی مسجد شیر خان سے باہر نکلا تو سامنے گلی میں بھائی بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر گھر آرہا تھا گھر کے قریب پہنچنے پر وہاں پہلے سے موجود تین مسلح ملزمان خدمت جان، غازی مرجان پسران عبدالمنان اور نقیب اللہ ولد سخی مرجان اقوام مروت ساکنان وانڈہ دوست محمد شادی خیل گل امام ٹانک جنہیں میں نے لائٹ میں پہچان لیا نے بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے گلی میں موجود نو سالہ بچہ جوکہ رشتہ دار کے گھر آیا ہوا تھا بھی شدید زخمی ہوگیا۔ اس دوران ملزمان کے فرار ہونے پر بھائی کے قریب پہنچا تو اس نے بھی تینوں ملزمان کے نام بتائے۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بھائی راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ وجہ عداوت اراضی پر تنازع بیان کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلا ف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے