تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی پاپوش نگر پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنلز کا گروہ گرفتار

کراچی پاپوش نگر پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنلز کا گروہ گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/کامل حسین) کراچی پاپوش نگر پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت ایکشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنلز کا گروہ ایس ایچ او پاپوش نگر فرخ علی ہاشمی کے شکنجے میں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موٹرساٸیکل، چوری شدہ موباٸل فونز و 77,500 نقدی برآمد جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او پاپوش نگر فرخ علی ہاشمی غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او پاپوش نگر فرخ علی ہاشمی کی نگرانی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنلز کے گروہ کو دبوچ لیا۔ ملزمان میں شامل جہانگیر حبیب ولد حبیب الرحمان، ندیم قریشی ولد اسماعیل قریشی، محمد شہیر عرف کالا ولد محمد شاہد اور محمد شاھین ولد اصغر علی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، چوری شدہ موٹرساٸیکل، چوری شدہ موباٸل فونز و 77,500 نقدی برآمد جبکہ ملزمان میں شامل جہانگیر، ندیم اور شہیر ماضی میں بھی اسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں میں جیل کی ہوا کھا چکے ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پاپوش نگر فرخ علی ہاشمی نے یہ مٶقف اپنایا کہ غنڈہ راج کرنے والے عناصروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کرکے ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے