ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) تھانہ کینٹ کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ پر ایزی پیسہ شاپ میں ڈکیتی کی سنگین واردات، نامعلوم ڈاکو اسلحہ کی نوک پر دکان کے مالک اور گاہک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرارہوگئے، دو نامعلوم ڈاکوﺅں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود ڈیرہ بنوں روڈ شوبرا ہوٹل کے قریب القریش ایزی پیسہ شاپ میں ڈکیتی کے سنگین واردات کے دوران پانچ نامعلوم مسلح ملزمان رات نو بجے دکان کے اندر داخل ہوئے اور دکان کا شٹر بند کرکے دکان کے مالک عمر فاروق ولد محبوب قریشی سکنہ کڑی علیزئی اور وہاں موجود ایک گاہک محمد رمضان کو یرغمال بنا کر اسلحہ کی نوک پر دکان کے اندر موجود ایزی پیسہ کی رقم پانچ لاکھ روپے نقد، دس عدد موبائل فونز، ساٹھ عدد میموری کارڈ، مختلف کمپنیوں کے دو سو موبائل فون کارڈز جبکہ دکان کے اندر موجود ایک گاہک محمد رمضان سے دوعدد موبائل فون اور پچیس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے دکان کے مالک عمر فاروق کی رپورٹ پر پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ جرم زیر دفعہ 392 ت پ درج کرلیا ہے۔
![]()