تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ادارے کے مالی معاملات کو نقائص سے پاک اور سہل بنایا جائے، شعبہ میں مثبت تبدیلیاں لاکر مالیاتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ اسد اللہ خان

ادارے کے مالی معاملات کو نقائص سے پاک اور سہل بنایا جائے، شعبہ میں مثبت تبدیلیاں لاکر مالیاتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ اسد اللہ خان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے واٹربورڈ فنانس ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ ادارہ کے مالی معاملات کو نقائص سے پاک اور سہل بنایا جائے، شعبہ میں مثبت تبدیلیاں لاکر مالیاتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے،غیر ترقیاتی و غیر ضروری اخراجات پر قابو پاکر یہ رقم فراہمی و نکاسی آب سے متعلق شہریوں کی شکایات کے خاتمہ کیلئے صرف کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ مالیات کے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈی ایم ڈی فنانس و آر آر جی محمد ثاقب سمیت دیگرافسران نے شرکت کی، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹربورڈ محدود مالی وسائل میں شہریوں کو سیکڑوں میل دور سے پانی لاکر اس کی مسلسل و منصفانہ تقسیم کو یقینی بنارہا ہے جبکہ شہر سے سیوریج کی نکاسی کا فریضہ بھی ادا کررہا ہے، ان فرائض کی ادئیگی کیلئے کثیر رقم درکار ہوتی ہے واٹربورڈ اپنے وسائل سے اپنے اخراجات پورے کررہا ہے ،ادارے کی مالی مشکلات کے خاتمہ کیلئے متعدد اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، فنانس ڈپارٹمنٹ ملازمین کو تنخواہ، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن، میڈیکل، پروویڈنٹ فنڈ سمیت دیگر مدوں میں ادائیگی بروقت ممکن بنائے، غیر ضروری اخراجات پر قابو پایا جائے اور مالی معاملات کو مزید بہتر بنانے کیلئے فوری وموثر اقدامات کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ ہم بہتر حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے شہریوں کی بہتر سے بہترخدمت کرسکتے ہیں، بد انتظامی و بے قاعدگی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اس کے مرتکب متعلقہ شعبہ کے سربراہ یا افسران سے باز پرس کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ شعبہ مالیات اسٹاک و ادائیگیوں کے رجسٹر و ریکارڈ مکمل رکھے، ادائیگیوں کے طریقہ کار کو ہرصورت قانون و قواعد کے مطابق اور نقائص س ے پاک ہونا چاہئے، تمام ادائیگیوں سے قبل مکمل جانچ پڑتال کی جائے غیرترقیاتی اخراجات میں کمی کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے