تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سماجی رہنما سبط اصغر زیدی ضلع غربی میں گذشتہ 6 برس سے کمشنر کراچی کے فوکل پرسن بھی ہیں، ممبر امن کمیٹی اور اتحاد بین المسلمین کے داعی سبط اصغر کی گرفتاری سے ملت جعفریہ میں بے چینی پائی جاتی ہے، علامہ احمد اقبال

سماجی رہنما سبط اصغر زیدی ضلع غربی میں گذشتہ 6 برس سے کمشنر کراچی کے فوکل پرسن بھی ہیں، ممبر امن کمیٹی اور اتحاد بین المسلمین کے داعی سبط اصغر کی گرفتاری سے ملت جعفریہ میں بے چینی پائی جاتی ہے، علامہ احمد اقبال

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما اورمعروف سماجی شخصیت سبط اصغر زیدی کے پولیس کے ہاتھوں بغیر وارنٹ گرفتاری(اغواء) کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،سبط اصغر اورنگی ٹائون کے رہائشی ہیں انہیں چار روز قبل پولیس نے گھر سے گرفتار کیا مگر تاحال لاپتہ ہیں، سماجی رہنما سبط اصغر زیدی ضلع غربی میں گذشتہ 6برس سے کمشنر کراچی کے فوکل پرسن بھی ہیں،ممبر امن کمیٹی اور اتحاد بین المسلمین کے داعی سبط اصغر کی گرفتاری سے ملت جعفریہ میں بے چینی پائی جاتی ہے،
سبط اصغر کو کس بنیاد پر گرفتار کر کے لاپتہ کیا گیا ؟۔ انہوں نے کہا کہ داخلی اور خارجی حالات اور موجودہ سرحدی صورتحال کے باعث وطن عزیز سکیورٹی اداروں کے ان بھونڈے اقدامات کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایسے وقت میں کے جب پوری قوم بالخصوص ملت جعفریہ اور ایم ڈبلیو ایم بھارت جنگی جارحیت کے خلاف اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے سرگرم عمل ہے ایک ایسے شخص کو جوکہ شہر میں اتحاد بین المسلمین کے لئے کوشاں ہو، مجالس و میلاد کے انتظامات دیکھتا ہو، دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہو کو ایسے دن دھاڑے اغواء کرلینا ناقابل فہم ہے۔علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ 4 روز گذر جانے کے باوجود تاحال سبط اصغر کا کوئی سراغ نہ مل سکا، تمام سکیورٹی اداروں سے رجوع کیا گیا، مگر کسی نے بھی ان کی گرفتاری کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے یہ تمام تر صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، ایم ڈبلیو ایم کی قیادت، کارکنان اور مغوی کے اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں، جمہوری دور میں اس ظالمانہ اقدام نے دور آمریت کی یاد تازہ کردی ہے، پاکستان کے آئین کے آرٹیکل کی شق نمبر 10 کے تحت ریاست کسی بھی شہری کو 24 گھنٹے کے اندر اندر عدالت میں پابند ہے تاکہ وہ شخص اپنا دفاع کرسکے لیکن سبط اصغر کو 4 روز گذرجانے کے باوجود اس آئینی و شہری حق سے محروم رکھا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یہ اقدام بنیادی شہری آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ ملت جعفریہ ایک پرامن اور محب وطن قوم ہے مادر وطن کی سلامتی اور استحکام کی راہ میں اس مکتب نے 22 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں، ہماری ملت کے عظیم اور قیمتی اثاثے ڈاکٹرز، انجینئرز، تاجر، وکلاء، بیورو کریٹس، علماء و ذاکرین کی صورت میں اس وطن کی سڑکوں پر خاک و خون میں غلطاں کیئے گئے، ہم نے ایک دن میں سو سو جنازے اٹھائے، پانچ پانچ روز تک ملک بھرمیں احتجاجی دھرنے بھی دیئے، ہزاروں قربانیوں کے باوجود ہمارے ہی مکتب کے سینکڑوں جوانوں، علماء اور اکابرین کو جبری گمشدہ کرکے مسنگ پرسنز کی فہرست میں ڈالا گیا، اتنی سختیوں اور مشکلات کے باوجود ہم نے کبھی بھی مادر وطن کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگایا، کبھی ایک سبز ہلالی پرچم کو جھکنے نہیں دیا، ہمیشہ ملک دشمن استعماری قوتوں کے مقابل سینہ سپر رہے ہیں، ہمیشہ امریکی، اسرائیلی اور بھارتی سازشوں کے مقابل آہنی دیوار کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز سندھ، کور کمانڈر کراچی، آئی جی پولیس سندھ سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما امن ممبر پیس کمیٹی سید سبط اصغر کی بلاجواز گرفتاری کا فوری نوٹس لیں اور ان کی جلد باحفاظت بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں، بصورت دیگر ہم قانونی راستہ اختیارکرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنماء علی حسین نقوی ، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ، رہنماء کراچی ڈویژن علامہ مبشر حسن ، علامہ ملک عباس ، علامہ غلام عباس ، ناصر حسینی ، میر تقی ظفر و دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے