تازہ ترین
Home / اہم خبریں / عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ

عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے یہ بات انہوں نے ضلع میرپورخاص میں پٹرولیم اورگیس مصنوعات کی تلاش کرنے والی کمپنی یونائیٹڈ انرجی پاکستان (یو اے پی) کی جانب سے میرپورخاص کو سوشل ویلفیئر فنڈ کی مد میں ملنے والی رقم کو بنیادی ترقیاتی اسکیموں کیلئے تجاویز اور فنڈز کے درست استعمال کے حوالے سے دربارہال میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری میں لوگوں نے دیہی اور شہری علاقوں میں بنیادی ترقیاتی اسکیموں کے متعلق درخواستیں جمع کرائیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ (یو اے پی) کی جانب سے ملنے والے 4 کروڑ میں سے تقریبا 2 کروڑ روپے ترقیاتی اسکیموں پر خرچ ہوچکے ہیں جس میں سول ہسپتال میرپورخاص میں ہومیو ڈائیلاسز سینٹر کی تعمیر سمیت میرپورخاص میں ایکسرے پلانٹ کی فراہمی پر 15.918 ملین اور رورل ہیلتھ سینٹر میرواہ گورچانی تعلقہ شجاع آباد پر 4.392 ملین خرچ ہوچکے ہیں جبکہ باقی 22.8352 ملین نئی بنیادی ترقیاتی اسکیموں جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، گندے پانی کی نکاسی، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتوں کے حوالے سے عوام کی جانب سے ملنے والی درخواست چیئرمین پروونشل سوشل ویلفیئر کمیٹی ایم این اے میر منور تالپور کی سربراہی میں اجلاس کرکے منظوری کے بعد عمل درآمد کیا جائے گا کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کچھ شکایات پبلک ہیلتھ اور ایجوکیشن ورکس محکموں کے متعلق موصول ہوئی ہیں جن پر فوری عملدرآمد کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سید عطااللہ شاہ، درخواست گذاروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے