Home / اہم خبریں / ہم نے 70 سال آپ ہی کو دیکھا، پڑھا، آپ ہی کیلئے تیاریاں کی ہیں اور جواب بھی آپ کیلئے ہی ہے

ہم نے 70 سال آپ ہی کو دیکھا، پڑھا، آپ ہی کیلئے تیاریاں کی ہیں اور جواب بھی آپ کیلئے ہی ہے

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غور نے کہا ہے کہ دشمن کیخلاف جنگ لڑنا مشکل ہے مگر بھارت ایک جانا ہوا دشمن ہے، ’ ہم نے 70 سال آپ ہی کو دیکھا، پڑھا، آپ ہی کیلئے تیاریاں کی ہیں اور جواب بھی آپ کیلئے ہی ہے۔ جنگ کی دھمکیاں آپ کی طرف سے آ رہی ہے اور ہم جنگ کی تیاریاں نہیں کر رہے بلکہ اپنا دفاع کرنا اور جواب دینا ہمارا حق ہے، ہم اس حق کی تیاریاں کر رہی ہیں، پاکستان نے پلوامہ واقعے کے بعد پہلے سوچا، پھر تحقیق کی اور پھر ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر جواب دیا اور ہمارے وزیراعظم نے ایسی پیشکش کی جو شائد پہلے کبھی نہیں کی گئی۔ پاکستان بدل گیا ہے اور ایک نئی سوچ آ رہی ہے، ہم بہت مشکلوں سے گزر کر یہاں تک پہنچے ہیں اور اب ہم میں صبر اور تحمل آ گیا ہے، غلطیاں کیں مگر ان سے سیکھا بھی لیکن اب غلطی کی کوئی گنجائش ہے اور نہ ہی کوئی ارادہ، ہم گزرے ہوئے کل کی افواج نہیں، ہمارے تینوں سپہ سالاروں سے لے کر سپاہیوں تک اپنے قدموں پر کھڑے ہو کر ہاتھوں سے جنگ لڑی ہے اور دہشت گردی کیخلاف دفاع کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے