کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ہوٹل میں زہریلا کھانا کھانے سے کوئٹہ کے رہائشی 5 بچے جاں بحق جبکہ والدہ انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیں، کراچی میں فوڈ پوائزننگ سے 5 بچے جاں بحق جب کہ بچوں کی والدہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی متاثرہ فیملی نے صدر میں گذشتہ رات ایک ریسٹورنٹ سے کھانا ریسٹ ہاؤس میں منگوایا جس سے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ والدہ انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کی گئیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں ڈیڑھ سال سے 9 سال کے درمیان ہے جبکہ بچوں کی والدہ نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سالہ عبدالعلی، 4 سالہ عزیز فیصل، 6 سال کی عالیہ،7 سال کا توحید اور9 سال کی صلویٰ شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ یاد رہے کہ 10 نومبر 2018 کو کراچی کے ہی علاقے کلفٹن کے ایک نجی ریسٹورنٹ میں زہریلا کھانا کھانے سے 5 سالہ محمد اور ڈیڑھ سالہ احمد جاں بحق ہوگئے تھے 2 بچوں کی اموات ریسٹورنٹ کے کھانے سے ہوئی تھی جس میں زہریلے بیکٹیریا پائے گئے تھے۔
![]()