میہڑ (رپورٹ: صبر خاصخیلی) فيڈر ٹيچر ایسوسی ایشن ضلع دادو کا اجلاس 14 سال سے ریگیولر نہ ہونےخلاف اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق این سی ایچ ڈی اساتذہ کی تنظیم فیڈرٹیچرایسوسی ایشن ضلع دادو کا اجلاس مرکزی رہنما عبدالرحمن قمبرانی، ضلعی صدر ایم داؤد رودنانی اور جنرل سیکریٹری اختر مری کی صدارت میں ہوا۔ رہنماؤں نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم این سی ایچ ڈی کےاساتذہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں 14 سالوں سے پڑھا رہے ہیں مگر حکومت نے کئی بار اعلان کیا مگر ان پر عمل نہیں کیا گیا ہے جبکہ این سی ایچ ڈی کے ہزاروں اساتذہ فروری کے آخر میں اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا دینگے جب تک ریگیولر نہیں کیا جائیگا دھرنا جاری رہیگا میٹنگ میں مرکزی رہنما عبدالرحمن قمبرانی کی صدارت میں ضلع دادو کی باڈی مکمل کی گئی ہے صدر ایم داؤد رودنانی، جنرل سیکریٹری اختر مری، سینیئر نائب صدر ڈاتر ڈنو، نائب صدر احمد لنڈ، انفارمیشن سیکریٹری عاشق قمبرانی، خزانچی منظور مینو، پریس سیکریٹری بدر خاصخیلی اور لیڈیز ونگ کے لئے ضلع صدر مسز شاھد آرائيں، جنرل سیکریٹری مسز ساجد حسین سومرو کو منتخب کیا گیا اجلاس میں چاروں تحصیل کے اساتذہ نے شرکت کی۔
![]()