کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ انسپکشن رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ اسکول ایجوکیشن لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منصوب احمد صدیقی نے ماما بے بی کئیر اسکول کی تمام برانچوں کی رجسٹریشن معطل کردی گی ہے۔ رجسٹریشن منسوخ کرنے کی وجہ گزشتہ دنوں اسکول میں تقریب کے دوران بھارتی جھنڈے تلے طلبا کا رقص۔ نجی اسکول میں طلبا نے بھارتی نغموں پر ٹیبلو پیش کیا نجی اسکول میں بھارتی جھنڈا بڑی اسکرین پر چلایا گیا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈائیریکٹر اسکول حرکت میں آگئے ڈائیریکٹوریٹ اسکول کا نجی اسکول کو خط، وضاحت طلب کرلی تسلی بخش جواب نہ ملنے پر اسکول بند کیا جاسکتا ہے۔
![]()