تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل، پولیس پر حملہ اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا

نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل، پولیس پر حملہ اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر حملہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل ،اقدام قتل ،پولیس پر حملہ اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا، سانحہ پروا کے بعد شہر کی فضاء دوسرے روز بھی سوگوار رہی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ آبائی علاقوں لنڈہ شریف، پنیالہ، لکی مروت اور صوابی میں ادا کردی گئی، سانحہ پروا میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں پہنچائی گئیں، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، شہداء کو مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل پروا کے علاقہ ملتان روڈ ماہڑہ اڈہ اباسین فلنگ سٹیشن کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے معمول کی گشت پر موجود ایس ایچ او تھانہ پروا کی گاڑی پر اچانک حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ دہشت گردوں کی جانب سے حملہ اتنا شدید اور اچانک کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ مل سکا اور شدید فائرنگ اور دستی بموں کے حملے میں ایس ایچ او تھانہ پروا طاہر نواز خان اور دیگر پولیس اہلکار ڈرائیور محمد جاوید سکنہ لنڈہ شریف کانسٹیبل آصف نواز سکنہ لکی مروت، کانسٹیبل سرفرار سکنہ صوابی ادینہ او ر ڈی ایف سی میرباز سکنہ رحمانی خیل پنیالہ شدید زخمی ہو کر شہید ہوگئے۔ تاہم انہوں نے دہشت گردوں کا بہادری اورجرآت سے مقابلہ کیا اور زخمی حالت میں دہشت گردوں کے خلاف جوابی فائرنگ جاری رکھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ آدھا گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔بعدازاں ملزمان وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او طاہر نواز اور دو راہگیر یٰسین ولد اللہ بخش سکنہ سولہن اور حمید ولد غلام رسول سکنہ ناڑی شدید زخمی ہوگئے۔ سی ٹی ڈی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف قتل، اقدام قتل، پولیس پر حملہ آور ہونے، باردوی مواد کا استعمال اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے