کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں اقبال مارکیٹ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 1 عناصر گرفتار جبکہ دو ملزمان موقعِ واردات پر فرار ہوگٸے۔ ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، ایک سوزوکی ہاٸی روف گاڑی، چوری شدہ موباٸل فون و 166,890 نقدی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد نے ڈاکوں راج کرنے والے عناصر کے گِرد گیھرا تنگ کرتے ہوۓ ان کا جینا حرام کر دیا۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 1 عناصر کو گھیر لیا جبکہ باقی دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگٸے۔ ملزم احمد خان ولد ابراہیم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزین، ایک سوزوکی ہاٸی روف گاڑی، چوری شدہ موباٸل فون و 166,890 نقدی برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او اقبال مارکیٹ عدیل احمد نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()