ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ٹریفک حادثے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردیںگئیں ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ یارک کی حدود علاقہ سدرہ شریف کے قریب تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار 28 سالہ لیکچرار ضیاءالرحمٰن ولد محمد یوسف مروت سکنہ لکی مروت کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ دوسرے واقعہ میں تحصیل پروا کے علاقہ گرہ رشید میں خواتین کے تنازع پر مسلح ملزم حق نواز ولد اللہ وسایا سکنہ گرہ رشید نے اپنے گھر کے اندر 48 سالہ اللہ وسایا ولد الہی بخش قوم درکھان سکنہ ٹیکن کو فائرنگ سے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تیسرے واقعہ میں پنیالہ کے علاقہ عبدالخیل میں ملزم شوکت اللہ ولد عبدالغفور کٹہ خیل سکنہ عبدالخیل نے پسٹل کی فائرنگ سے انوار اللہ ولد لطیف اللہ محمود خیل سکنہ عبدالخیل کو زخمی کردیا۔ پولیس نے تینوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔
![]()