تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں ڈاکس پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاٶن  بدنامِ زمانہ 3 منشیات فروش گرفتار

کراچی میں ڈاکس پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاٶن  بدنامِ زمانہ 3 منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں ڈاکس پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاٶن  بدنامِ زمانہ 3 منشیات فروش ایس-ایچ-او ڈاکس پرویز سولنگی کے شکنجے میں۔ ملزمان کے قبضے سے 2.5 کلو سے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سِٹی مقدس حیدر کے منشیات مافیا کے خلاف تھانیداروں کو سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی بمعہ پولیس پارٹی منشیات مافیا کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی کی سربراہی میں بدنام زمانہِ 3 منشیات فروشوں کو دھر لیا۔ ملزمان میں شامل جنید، جہانزیب اور شیر محمد کے قبضے سے 2.5 کلو سے زاٸد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہر کو عام کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطے کے دوران ایس ایچ او ڈاکس پرویز سولنگی نے یہ موقف اپنایا کہ زہر بیچنے والوں کو کسی قابل نہیں چھوڑینگے اور انکے ساتھ سختی سے نمٹا جاٸیگا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو پاکستان کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے لیے حکومت اور ہواوے کے درمیان معاہدہ

شنگھائی، چین (نوپ نیوز انٹرنیشنل ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورۂ چین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے