کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں شاہراہِ فیصل پولیس کا جوا سٹا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن 12 جواری گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے آلاتِ کمہنار بازی کا سامان ، داٶ پر لگی ہوٸی 7620 رقم و موباٸیل فونز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر و ایس پی گلشن طاہر احمد نورانی کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف تھانےداروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کاروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی کی سربراہی میں 12 جواریوں کو دھرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے آلاتِ کمنہار بازی کا سامان، داٶ پر لگی ہوٸی 7620 رقم و موباٸل فونز برآمد ملزمان کے خلاف کمنہار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او شاہراہِ فیصل صفدر مشوانی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔
![]()