Home / اہم خبریں / اے ایس پی محمد عمران مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، بحیثیت اے ایس پی کے عمران مرزا نے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے جوکہ قابل تعریف ہیں۔ ڈی آئی جی میرپورخاص

اے ایس پی محمد عمران مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب، بحیثیت اے ایس پی کے عمران مرزا نے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے جوکہ قابل تعریف ہیں۔ ڈی آئی جی میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج جناب ثاقب اسماعیل میمن کی ہدایات کی روشنی میں سینیئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میرپورخاص عابد علی بلوچ اور ڈسٹرکٹ پولیس میرپورخاص کی جانب سے اے ایس پی محمد عمران مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جناب ثاقب اسماعیل میمن کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی میرپورخاص اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے اے ایس پی محمد عمران مرزا کے اعزاز میں میرپورخاص کی مقامی ہوٹل میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، تقریب میں ڈی آئی جی میرپورخاص رینج، ایس ایس پی میرپورخاص سمیت ضلع پولیس کے افسراں و اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس میں تقرر و تبادلے معمول کا حصہ ہیں تاہم اے ایس محمد عمران مرزا کی ضلع میرپورخاص میں مجموعی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت اے ایس پی کے عمران مرزا نے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیئے جوکہ قابل تعریف ہیں۔ جس کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ نے اے ایس پی محمد عمران مرزا کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ایماندار اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کے لیئے باعث فخر ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کراچی میں بھی وہ اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ بعد ازاں ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص کی جانب سے اے ایس پی عمران مرزا کو تعریفی شیلڈز اور روایتی سندھی ٹوپی و اجرک کے تحائف بھی پیش کیئے گئے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے