Home / اہم خبریں / بنوں میں سالانہ میلہ جشن بہاراں نیزہ بازی کا انعقاد کیا گیا

بنوں میں سالانہ میلہ جشن بہاراں نیزہ بازی کا انعقاد کیا گیا

بنوں (رپورٹ: جنید وزیر) بمقام اتوار میلہ نزد منگل میلہ ڈومیل میں سالانہ جشن بہاراں وزیراحمدزئی نیزہ بازی کا انعقاد۔ علاقہ تھل وزیر احمدزئی میں ملک علاج خان عظیم خیل کے زیرصدارت بانی میلہ ملک عابدخان وزیر آف بائیک خیل نے سالانہ جشن بہاراں نیزہ بازی کا انعقاد کیا جس میں ملک کے مختلف اضلاع (میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، کرک، وغیرہ) سے تقریباً پنتیس نیزہ باز کلبوں نے شرکت کی۔ ملک سہیل خان وزیر فرزند ملک علاج خان وزیرعظیم خیل اور حیات اللہ خان سرکی خیل نے بطور خصوصی معاونین جشن میلہ نے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ جشن بہاراں میلہ کی امن و امان کی بہتر صورت حال کے حوالے ضلع بنوں کے ڈی.پی.او یاسر آفریدی، کمشنر بنوں علی اصغر خان، ڈی.ایس، پی گل نواز خان اور ٹی ایم او نے جو خدمات سرانجام دیں، علاقے کے لوگ اور خصوصاً باہر سے آئے ہوئے مہمانوں اور نیزہ باز کلبوں نے خوب داد دی اور ان کی کارکردگی سے بہت خوش ہوئے کیونکہ ڈی ایس پی جناب گل نواز خان بذات خود باہمراہ پولیس کی بھاری نفری موجود تھے۔ ماحول بہت پرسکون رہا اور تماشائی تھالیاں بجا بجا کر نیزہ بازوں کو آفرین اور شاباش دیتے ہوئے لطف اندوز ہوتے رہے۔ نیزہ بازوں میں دو ننھے منھے نیزہ باز (منا بھائی جس کا تعلق ضلع کرک اور ثناءاللہ جس کا تعلق ضلع بنوں سے تھا) نے بھی حصہ لیا اور ان کی نیزہ بازی اور گھوڑسواری سے عوام بہت متاثر ہوۓ۔ سابقہ منسٹر اور موجودہ پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی حاجی شیراعظم خان وزیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی۔ نیزہ بازوں کی کارکردگی کو خوب سراہا اور اس قسم کے میلے کو امن، خوشحالی اور محبت کا پیغام بتایا۔ انہوں نے انتظامیہ کمیٹی کیلئے نقد 50 ہزار روپے اور دیگر انعامات کا اعلان بھی کیا۔ بعد ازاں سرکل ڈی ایس پی گلنواز خان صدر میلہ حاجی ملک علاج خان وزیراور ملک سہیل خان نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں موٹر سائیکل، ٹرافیاں اور دیگر نقد انعامات تقسیم کئے۔ مروت ہمایون کلب نے سنگل فرسٹ انعام موٹر سائیکل جیت کر اس سال کا جشن بہاراں میلہ نیزہ بازی اپنے نام کیا جبکہ سیکشن فرسٹ انعام الکبیر وجاہت اللہ اعوان بنوں، سیکشن سکنڈ انعام محسن کُنڈی جبکہ سیکشن تھرڈ انعام ظفر اقبال تلوکر نے اپنے نام کیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے