سیالکوٹ (رپورٹ: نزہت شہناز) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانولہ طارق عباس قریشی سیالکوٹ پولیس لائنز میں دوران تفتیش ڈاکوؤں اور چوروں سے برآمد ہونے والا کروڑوں روپے کا قیمتی سامان اور مویشی اصل مالکان کے حوالے کرنے کے سلسلے میں منعقد ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں محکمہ پولیس، سول سوساٸٹی، وکلا اور سیاستدانوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں ایک کروڑ سے زاٸد مالیت کا مال مسروقہ، گاڑیاں، طلاٸی زیورات، نقدی، موباٸل فون اور مویشی مالکان کے حوالے کٸے گٸے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ امیر عبداللہ خان نیازی نے چند ماہ کے قلیل عرصہ میں اپنی صلاحیتوں کو منوالیا۔ سیالکوٹ ڈی پی او امیرعبداللہ نیازی نے ایک کروڑ سے زاٸد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرالیا۔ ریجنل پولیس آفیسر گوجرانولہ طارق عباس قریشی اور ڈی پی او امیرعبداللہ خان نیازی نے مال مسروقہ مالکان کے حوالہ کیا۔ سیالکوٹ بہتر کارکردگی کی حامل اے ایس پی حنا منور، ایس ایچ او کوٹلی سید امیر محمد یوسف کے علاوہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کو بھی انعامات دیٸے۔ طارق عباس قریشی، سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او کی کارکردگی کو سراہا۔
![]()