Home / اہم خبریں / یوم کشمیر کے موقع پر سیالکوٹ میں ہیومن ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیمینار و "اللہ کے فضل سے کشمیر آزاد ہوگا” ریلی کا انعقاد کیا گیا

یوم کشمیر کے موقع پر سیالکوٹ میں ہیومن ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیمینار و "اللہ کے فضل سے کشمیر آزاد ہوگا” ریلی کا انعقاد کیا گیا

سیالکوٹ (رپورٹ: نزہت شہناز) یوم کشمیر کے موقع پر ہیومن ویلفئیر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سیمینار و "اللہ کے فضل سے کشمیر آزاد ہوگا” ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیمینار میں سول و سماجی سوسائٹی اور ہیومن ویلفئیر آرگنائزیشن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کشمیری مُسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیے جانے کے حق میں قرارداد منظور کی گئی۔ سیمینار کے شرکاء سے چیئرمین ہیومن ویلفئیر آرگنائزیشن شہزاد اکبر بٹ ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ بھارت کی طرف سے کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و بربریت پر آواز اُٹھائیں اور اپنے مسلمان بہن بھائیوں کی آزادی کی تحریک میں ان کا ہر طرح سے مُکمل ساتھ دیں۔ عالم اسلام کو بھی کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلوانے میں اپنا بھرپور کردار آدا کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی فوری بند کروائے اور کشمیریوں کو اُن کا حق خودارادیت دلوائے تانکہ کشمیری اپنے مستقبل کا بہتر فیصلہ کرسکیں۔ سیمینار کے اختتام پر ہیومن ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیئرمین شہزاد اکبر بٹ ایڈوکیٹ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں شریک شرکا نے بھارت کے خلاف اور کشمیری مسلمانوں کے حق میں پلے کارڈ اور پاکستانی پرچم اُٹھا رکھے تھے، ریلی کے شرکا کے نعروں سے شہر اقبال کی فضائیں گونج اُٹھیں، ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی مرکزی آفس ہیومن ویلفئیر آرگنائزیشن پر اختتام پذیر ہوئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے