Home / اہم خبریں / دنیا کی 8 بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنا نمک سمندر کے پانی سے حاصل کرتی ہیں، معاملہ کے بعد پاکستانی نمک کی مانگ بڑھ گئی

دنیا کی 8 بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنا نمک سمندر کے پانی سے حاصل کرتی ہیں، معاملہ کے بعد پاکستانی نمک کی مانگ بڑھ گئی

اسلام آباد ( محمد جواد بھوجیہ ) اقوام عالم اس سال کو پلاسٹک کا استعمال کو کم کرنے یا ختم کرنے کے سال کے طور منا رہی ہیں جس کی وجہ سمندروں کی تیہہ میں بڑھتی ہوئی پلاسٹک کی خوفناک حد تک مقدار ہے جس سے سمندری ماحول شدید حد تک متاثر ہوا ہے، وہیں پر اس پلاسٹک کے اثرات اب سمندر سے حاصل کردہ نمک تک پہنچ چکے ہیں عالمی ادارے کی ایک روز قبل جاری کردہ رپورٹ کیمطابق نمک فراہم کرنے والے 39 برانڈز کے نمونوں کے معائنے چیک کیے گئے جو 21 ممالک میں استعمال ہورہے ہیں پر سائنسی نوعیت پر جانچنے پر معلوم ہوا کہ 36 نمونوں میں مائیکرو پلاسٹک موجود ہے۔ صرف تین ایسے نمونے پائے گئے جن میں مائیکرو پلاسٹک موجود نہیں تھا وہیں عالمی ادرارے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ دنیا بھر کے 90 فیصد ممالک میں یہ نمک استعمال کیا جاتا ہے، دنیا بھر میں ہر سال 2000 مائیکرو پلاسٹک سمندر کا حصہ بن رہے ہیں، جو انتہائی خوفناک سطح ہے، عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس نمک کے استعمال سے اس ریجن کے افراد میں مختلف ٹیسٹ کے نمونوں سے ان کے اجسام پر اثرات کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے، پاکستان میں دنیا کی دوسری بڑی نمک کی کان کھیوڑہ میں موجود ہے وہیں دنیا کی نمک کی سب سے بڑی کان سفٹو کینڈا میں ہے پاکستان دونوں طرح کا نمک ایکسپورٹ کرتا ہے حب بلوچستان کے مقام پر سمندری پانی سے نمک کو علیحدہ کرنے کے لیے ریفائنری قائم کی گئی ہے جس کی صلاحیت 620 ٹن روزانہ ہے، امریکہ اور مشرق وسطی کے ممالک وہیں یورپ کی 90 فیصد ضروریات سمندر سے حاصل کردہ نمک سے پوری کی جاتی ہے جہاں چینی مارکیٹ 6 سے 8 ملین ٹن سالانہ ہے وہیں عالمی اداروں کی اس رپورٹ نے مائننگ سے حاصل کردہ پاکستانی نمک کی مارکیٹ کو عالمی سطح پر نمایاں کردیا ہے پاکستان اپنی مائننگ کی صلاحیت کو بہتر بنا کر ہر سال اربوں ڈالر کما سکتا ہے وہیں معاملہ کے بعد عالمی سطح پر مائننگ سے حاصل کردہ نمک کی مانگ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

Zia Lang کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے