Home / اہم خبریں / چہلم امام حسین ڈیرہ اسماعیل خان میں 10 دن تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی، سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا

چہلم امام حسین ڈیرہ اسماعیل خان میں 10 دن تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی، اسلحہ لیکر چلنے پر پابندی، سیکورٹی پلان مرتب کرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: جنید وزیر) ڈیرہ اسماعیل خان چہلم امام حسین، سیکورٹی پلان مرتب، 5 تھلہ جات حساس ترین جبکہ 8 تھلہ جات حساس قرار- ڈیرہ اسماعیل خان ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ کی جانب سے چہلم امام حسین کے سلسلے میں 20 اکتوبر سے 02 نومبر 2018 تک کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا- ضلع بھر کو 5 سیکٹرز میں تقسیم کردیا گیا- دو ہزارسے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے- 13 تھلہ جات میں سے 5 تھلہ جات کو حساس ترین جبکہ 8 تھانہ جات کو حساس قرار دیدیا گیا-ڈیرہ اسماعیل خان، پہاڑ پور اور کلاچی میں 21 جلوس نکالے جائیں گے- ڈیرہ شہر میں مجالس اور جلوسوں کے راستوں میں 55 گلیوں کو سیل کردیا جائیگا- ڈیرہ پولیس کے علاوہ ایف آر پی کی تین پلاٹون بھی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گی- موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی- تمام سیکٹرز کی نگرانی دو ایس پیز کریں گے جبکہ پانچ ڈی ایس پیز سیکٹر انچارچ ہوںگے۔ ضلع بھر میں پندرہ انسپکٹرز،36 سب انسپکٹرز، 42 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 180 ہیڈ کانسٹیبلز سمیت دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ چہلم امام حسین کے دوران ضلع بھر میں کل 23 مجالس منعقد ہونگی جن میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں 17، پہاڑ پور میں 2 اور کلاچی میں 4 مجالس منعقد ہونگی جبکہ ضلع بھر میں 21 جلوس نکالے جائیں گے جن میں ڈیرہ شہر میں 17، پہاڑ پور میں 2 اور کلاچی میں بھی 2 جلوس نکالے جائیں گے- ڈیرہ شہر میں مجالس اور جلوسوں کے راستوں میں 55 گلیوں پر پولیس تعینات کردی گئی ہے، سیکورٹی پلان میں سرکلر روڈ پر 33 گلیوں پر پولیس تعینات کرکے شہر کو سیل کردیا گیا ہے اسی طرح 13 خارجی راستوں پر بھی پولیس کی خصوصی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ 19 چیک پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں، ڈیرہ پولیس کے 2000 سے زائد پولیس اہلکار جبکہ ایف آر پی کی تین پلاٹون بھی سیکورٹی کے فرائض بیک وقت سر انجام دیں گی چہلم امام حسین کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے