Home / اہم خبریں / ہم نظریہ پاکستان کی بنیاد پر تمام طبقوں کو جمع کر رہے ہیں۔ سیف اللہ خالد صدر ملی مسلم لیگ

ہم نظریہ پاکستان کی بنیاد پر تمام طبقوں کو جمع کر رہے ہیں۔ سیف اللہ خالد صدر ملی مسلم لیگ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت کی خاطر سیاسی میدان میں اترے ہیں۔ بیرونی دباﺅ پر ہمیں تنہا کرنے کے منصوبے بنائے گئے۔ ہماری کسی سے ذاتی یا سیاسی لڑائی نہیں، ہم نظریہ پاکستان کی بنیاد پر تمام طبقوں کو جمع کر رہے ہیں۔ انتخابات میں کسی مسلک کا فرقے کی نمائندگی نہیں کی۔ عوام کے دلوں میں ہماری محبت کم ہونے کا تاثر غلط ہے۔ ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔ ہم نظریہ پاکستان کی بنیاد پر کھڑے ہیں اور کسی صورت اپنے نظریے کو فراموش نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد یعقوب شیخ، جماعة الدعوة کراچی کے شیخ عبداللطیف اور ملی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم بھی موجود تھے۔ ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ پندرہ ماہ سے میدان سیاست میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہماری رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، امید کرتا ہوں کہ رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔ ہم ملک بھر میں سیاسی کردار کے ذریعے اتحاد امت کی فضا قائم کریں گے۔ ہماری کسی سے ذاتی یا سیاسی لڑائی نہیں، ہم نظریہ پاکستان کی بنیاد پر تمام طبقوں کوجمع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہم نے کسی مسلک یا فرقے کی نمائندگی نہیں کی۔ تمام مسالک کے لوگ ہمارے پلیٹ فارم سے سیاسی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیاسی میدان میں آنے سے لوگوں کی محبت کم ہونے کا تاثر غلط ہے۔ بیرونی دباﺅ پر ہمیں تنہا کرنے کے منصوبے بنائے گئے، جس کی وجہ سے ہم سیاسی دھارے میں شامل ہوئے اور خدمت انسانیت کی بنیاد پر سیاسی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ ہم نظریہ پاکستان کی بنیاد پر کھڑے ہیں اور کسی صورت اپنے نظریے کو فراموش نہیں کریں گے۔ ملی مسلم لیگ کی سیاست خدمت انسانیت ہے، اسی بنیاد پر ہم نے میدان سیاست میں قدم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملکی مفادات کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیاسی میدان میں مذہبی و نظریاتی جماعتوں کو جمع کرنے کی کوششیں کیں۔ ہم وطن عزیز سے فرقہ وارانہ و لسانی جھگڑوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ لبرل ازم کا نعرے لگانے والے نظریہ پاکستان کا نعرہ لگنے سے خوفزدہ ہیں۔ میدان سیاست میں ہمارے قدم رکھنے سے کئی لوگوں کی نیندیں حرام ہوگئیں۔ ہم سے خوفزدہ لوگ ہماری رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود بھی ملی مسلم لیگ قانونی جنگ کے علاوہ میدان سیاست میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔ محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ ملک بھر میں ورکز کنونشنز کا انعقاد کر رہے ہیں۔ کراچی کے علاوہ بلوچستان میں بھی رکن سازی کی بھرپور مہم چلائیں گے۔ ہم اس غلط تاثر کو زائل کرنا چاہتے کہ ہم کسی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ ریاست اور قومی اداروں کے ساتھ کوئی محاذ آرائی نہیں کرنا چاہتے، تمام قومی ادارے ہمارے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جماعة الدعوة کراچی کے مسﺅل شیخ عبداللطیف نے کہا کہ حکومت کا نااہل لوگوں کو ملنا امانت کا زیاں ہے۔ ہم قوم میں شعور پیدا کریں، اسی میں ملک و قوم کی کامیابی ہے۔ آپس میں لڑائی اپنی قوت کو ضائع کرنے کے مترادف ہے، نظریہ اسلام و پاکستان کی بنیاد پر سیاسی کردار ادا کیا جائے۔ ملی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا کہ بھارت امریکا کے ذریعے پاکستان پر دباﺅ ڈال رہا ہے۔ ہماری حکومتیں بیرونی دباﺅ میں گرفتار ہیں۔ پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں کا مسئلہ تسلسل سے اٹھایا جا رہا ہے۔ ان حالات میں ہماری حکومت کو بیرونی دباﺅ میں آنے کی بجائے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

 

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے