Home / اہم خبریں / ضلع میرپورخاص سے غیر قانونی قبضے اور ناجائز تجاوزات ختم کرانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے- ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ

ضلع میرپورخاص سے غیر قانونی قبضے اور ناجائز تجاوزات ختم کرانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے- ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ

میرپورخاص(رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع میرپورخاص سے غیر قانونی قبضے اور ناجائز تجاوزات ختم کرانے کے حوالے سے اپنے دفتر میں متعلقہ افسران کے اجلاس کی صدارت کی انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ضلعے کی بہتری اور خوبصورتی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں میرپورخاص کے شہری علاقوں میں راستوں سے غیر قانونی قبضے ختم کرانے کیلئے کوششیں کی جائیں کیونکہ سڑکوں پر قبضوں اور ناجائز تجاوزات سے ٹریفک جام، سڑکوں کی خوبصورتی متاثر اور عام شہریوں اور اسکولوں کے بچوں کو بھی دشواری ہورہی ہے ڈپٹی کمشنر نے اینٹی انکروچمنٹ کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ شہریوں کو تکلیف سے بچانے اور شہروں کی اہم سڑکوں سے غیر قانونی قبضے اور ناجائز تجاوزات ختم کرانے کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے جس میں ضلع انتظامیہ سمیت پولیس ، ٹاؤن کمیٹیوں، میونسپل کمیٹیوں اور متعلقہ محکموں کے افسران کاتعاون حاصل کیا جائے قبضہ خوروں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہ دی جائے قبضہ خالی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے- ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی اجلاس میں ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینوں، ٹاؤن افسران، اسسٹنٹ کمشنروں، پولیس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے