لاہور (بیورو رپورٹ) زینب زیادتی و قتل کیس کے مجرم عمران کو پھانسی دے دی گئی ہے، گذشتہ روز ہائی کورٹ نے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی تھی۔ تفصیلات کے مطابق زینب سمیت متعدد ننھی بچیوں کےساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث درندہ صفت مجرم کو مجسٹریٹ، سپرنٹنڈنٹ جیل، مجسٹریٹ، ایگزیکٹو اسٹاف اور میڈیکل افسران کی موجودگی میں پھانسی دی گئی۔ اس موقع پر کیس کے مدعی زینب کے چچا محمد عدنان بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد مجرم کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ سخت سیکیورٹی میں قاتل عمران کی لاش جیل سے قصور کیلئے روانہ کردی گئی۔ امن و امان کی صورتحال کنٹرول رکھنے کیلئے جیل کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی-
![]()