Home / اہم خبریں / کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے نجی کلینک کے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے کلینک سیل کردیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے نجی کلینک کے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے کلینک سیل کردیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے اور ہجوم کرنے والے نجی کلینک کے ڈاکٹروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے کلینک سیل کردیے جائیں گے اورمزید کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والوں کو چیک کیا جارہا ہے لیکن اب پاکستان کے دیگر صوبوں سمیت سندھ کے ہر علاقوں سے آنے والوں کو بھی چیک کیا جائے گا اس بات کا اعلان انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران قانون پر عمل درآمد کرانے موجودہ صورتحال اور کورونا وائرس کے متعلق کئے گئے انتظامات کی آگاہی دینے کے متعلق اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاک آرمی اور رینجرز کے افسران، ایس ایس پی جاوید بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سلامت میمن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ بھی موجود تھے اس موقع پر پاک آرمی اور رینجرز افسران نے ضلع انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس وقت میرپورخاص کورونا وائرس سے پاک ضلع ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضرورت کی بنیاد پر گھروں سے باہر نکلنے والوں کو ماسک پہننے کا پابند بنایا جائے غیر ضروری باہر نکلنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے میڈیکل اسٹور، جنرل اسٹور، دودھ کی دکان اور کریانہ کی دکانوں، فروٹ اورسبزی کے ٹھیلوں پر غیر ضروری ہجوم سے گریز کیا جائے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بیرون ممالک سے آنے والوں کی ان کے گھروں میں دیکھ بھال کی جائے اگر ان کے گھر چھوٹے ہیں تو ان کو قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ 80 ہزار کٹس، وینٹیلیٹر و دیگر صحت کے شعبے میں استعمال ہونے والا سامان چین سے چند روز میں آئے گا جو امکانی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا انہوں نے بتایا کہ وائرس سے بچاؤ کیلئے یونین کونسل سطح پر ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کورونا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہے تاہم اشیاء ضروریہ لانے لیجانے والی ٹرانسپورٹ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مساجد میں نمازیوں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے اور نماز جمعہ کے اجتماع میں رش کو ختم کرنے کیلئے وقفے وقفے سے 2 سے 3 جماعتیں کرائی جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے