میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں مزید ایک خاتون کو کورونا وائرس کی تصدیق تحصيل ہسپتال میہڑ میں سہولیات نہ ہونے کے باعث ایل ایم سی جامشورو منتقل، متاثرین کی تعداد 10 ہوگئی متاثرہ خاندان پریشان۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ کے قریب گاؤں محمد خان وگهيو ميں ایک خاتون 30 سالہ شبانہ زوجہ عبدالحمید وگھیو میں کورونا وائرس کی تصدیق جب کہ کچھ روز قبل خاتون کے سیمپل لیے گئے تھے جس کی آج ڈی ایچ او دادو زاہد ڈاوچ نے کورونا کی تصدیق کردی ہے، ڈی ایچ او دادو زاہد ڈاوچ نے متاثرہ خاتون کو تحصیل ہسپتال میہڑ میں سہولیات کے فقدان ہونے پر ایل ایم سی ہسپتال جامشورو آئسولیشن وارڈ میں ریفر کردیا ہے اور اسی ہی گاؤں کے 2 افراد اے ایس آئی احمد بخش وگھیو کی اہلیہ غلام فضہ وگھیو اور 12 سالہ بچہ علی رضا وگھیو کرونا وائرس کے باعث کوئٹہ جناح ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ میہڑ کے قریب گاؤں نورنگ چانڈیو کے رہائشی غلام رضا چانڈیو، ہمت چانڈیو، فضہ بتول شرما، بختاور، صفوران چانڈیو کو بھی کورونا وائرس ہونے کے باعث سکھر ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ کرونا وائرس کے خوف کے باعث میہڑ کے قریب گاؤں سومر قمبرانی میں گاؤں مکین علی نواز قمبرانی، عاشق قمبرانی، امام الدین قمبرانی، ایم عرس قمبرانی اور دیگر نے پورے گاؤں میں قران پاک کی آیات پڑھ کر اور آذان دے کر کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائيں مانگی گئی۔
![]()