Home / اہم خبریں / کورونا وائرس ایک آفت ہے آفتوں کو مقابلہ حکومتیں نہیں قومیں کیا کرتی ہیں، ہمیں ایک قوم بننا ہوگا۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ

کورونا وائرس ایک آفت ہے آفتوں کو مقابلہ حکومتیں نہیں قومیں کیا کرتی ہیں، ہمیں ایک قوم بننا ہوگا۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہمارے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی جانوں کی پرواہ کے بغیر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ آفتوں کا مقابلہ حکومتیں نہیں قومیں کیا کرتی ہیں۔ ہمیں اس وقت ایک قوم بن کر اس آفت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور کرنا بھی چاہئے تھا۔ کیوں کہ یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں ہے۔ ہمارے کپتان اس آفت سے مقابلہ کرنے کے لئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں۔ سندھ میں کورونا کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت جو بھی مزید اقدامات کرنا چاہتی ہے ہم ساتھ ہونگے۔ بحیثیت سندھ میں اپوزیشن جماعت سندھ حکومت کے تمام اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ وفاقی حکومت بھی سندھ حکومت سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔ وزیر اعظم پورے پاکستان اور پوری قوم کے وزیر اعظم ہیں پی ٹی آئی کے اراکین، عہدیدار، ورکر سب آگے آکر عوام میں آگاہی دے رہے ہیں۔ اس وقت میں ہمیں کوئی سیاست نہیں کرنی ہے۔ ہم نے اپنی سیاست کو قرطینہ میں ڈال کر کورونا کے خلاف آگے بڑھنا ہوگا۔ ہمیں سخت فیصلے کرنے ہونگے عوام کو تکالیف برداشت کرنی ہونگی۔ سخت فیصلوں سے عوام کو تکالیف ضرور ہونگی لیکن یہ وقت صبر سے گذارنا ہوگا ہمیں عوام کو بچانا ہے خود کو بچانا ہے آنے والے دنوں میں حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں معاملہ اس سے بھی زیادہ ہے۔ پہنچنے والی تکالیف کو کوئی بھی سیاسی اشو نہ بنائے۔ ہم نے اس وقت کو صبر استقامت سے برداشت کیا تو اللہ پاک ہمیں اس مصیبت سے نکالیں گے۔ عوام کو حکومت کے اقدامات پر بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔ مزدور دھاڑی دار طبقے کے لئے وفاقی حکومت و سندھ حکومت اقدامات کر رہی ہے۔ صاحب حیثییت افراد و تنظیموں کو غریب مزدور طبقے کی مدد کے لئے آگے آنا ہوگا۔ ہمیں سب کو ملکر اس مصیبت سے بچنا ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں اور گھروں تک محدود رہیں تاکہ کورونا کا خاتمہ کیا جاسکے، چائنا کی عوام نے بڑے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں تک محدود ہوکر اس وائرس کا مقابلہ کیا اور اس وقت چائنا میں اس وائرس کا خاتمہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے بغیر کسی تفریق کے صوبوں کو فنڈ جاری کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ورلڈ بنک کے شروع کردہ پروجیکٹ کی 40 ملین ڈالر کی خطری رقم کورونا خلاف استعمال کی جارہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے