Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم تھانہ بی سیکشن کی حدود رزاق ٹاؤن رات کی تاریکی میں مسلح ڈاکوؤں کا ڈکیتی کی واردات ناکام ہونے پر فائرنگ ساٹھ سالہ باڑے کا مالک جابحق، ایک نوجوان زخمی

ٹنڈو آدم تھانہ بی سیکشن کی حدود رزاق ٹاؤن رات کی تاریکی میں مسلح ڈاکوؤں کا ڈکیتی کی واردات ناکام ہونے پر فائرنگ ساٹھ سالہ باڑے کا مالک جابحق، ایک نوجوان زخمی

سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر: رضوان احمد) رات کی تاریکی میں مسلح ڈاکوؤں کا ڈکیتی کی واردات ناکام ہونے پر فائرنگ ساٹھ سالہ باڑے کا مالک جابحق ایک نوجوان زخمی واقعہ تھانہ بی سیکشن کی حدود رزاق ٹاؤن میں پیش آیا واقیعے کے خلاف شہریوں کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم تھانہ بی سیکشن کی حدود جوہر آباد بنگلہ روڈ پر واقع رزاق ٹاؤن میں گزشتہ رات چار مسلح ڈاکوؤں نے بھینسوں کے باڑے کے مالک ساٹھ سالہ خالد محمود عرف لیلا راجپوت اور اسکے جواں سالہ بیٹا عرفان راجپوت کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا جنہیں زخمی حالت میں تعلقہ اسپتال روانہ کیا گیا جہاں ساٹھ سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی نوجوان کو تعلقہ ہسپتال میں طبی سہولیات نہ ہونے کے سبب کراچی روانہ کردیا گیا ہسپتال زرائع کے مطابق متوفی کو سینے میں گولی لگی اور نوجوان کے ہاتھ میں گولی لگی تھی جس کے سبب اسکا خون بند نہیں ہورہا تھا جس کی وجہ سے اسے حیدرآباد ریفر کیا گیا ہے علاقہ مکین کے مطابق مسلح ڈاکو تین سے چار ملزمان پر مشتمل تھے جو رات کی تاریکی میں رزاق ٹاؤن میں ڈکیتی کے ارادے سے آئے تھے تاہم باڑہ مالک کے شور مچانے اور ڈاکوؤں سے مزاحمت کے نتیجے میں مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں افسوس ناک واقیعہ پیش آیا واقیعے کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی گئی جس نے جاۓ وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی کاروائی شروع کردی دوسری جانب واقیعے کے خلاف شہریوں اور سماجی حلقوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارگردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سے ٹنڈو آدم شہر چور اور ڈاکوؤں کے رحم کرم پر ہے اور پولیس کی عدم خاموشی کی بنا پر روزانہ کی بنیاد پر چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ رات کے دوران گشت پر مامور پولیس اہلکار اس واقیعے کے ذمے دار ہیں جن کی غفلت کے سبب مزکورہ واقعہ پیش آیا ہے انہوں نے ارباب اختیار سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے