میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایران سے سکھر قرنطینہ سینٹر میں پہچنے والے 750 زائرین میں بڑی تعداد میرپورخاص کے لوگوں کی شامل، میرپورخاص میرواہ گورچانی، ڈگری، جھڈو اور کوٹ غلام محمد کے لوگ قرنطینہ سکھر میں بے یارو مددگار رہنے کی اطلاع پر ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، سید شہنشاہ نقوی، شبر زیدی اور دیگر کراچی سے سکھر کے لیے روانہ ہوگئے۔ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اپنی عوام کو کرونا سے بچاؤ کے لیئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کرونا کے خلاف جنگ کرنے والے ہمارے قومی ہیرو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر سکھر جارہے ہیں اور اس مشکل کی گھڑی میں ہم اپنے لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
![]()