Home / اہم خبریں / میہڑ میں این شاہ انڈس ہائی وے پر مختلف روڈ حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جانبحق 3 بچوں اور خواتین سمیت 5 افرد شدید زخمی، لاڑکانہ ہسپتال منتقل

میہڑ میں این شاہ انڈس ہائی وے پر مختلف روڈ حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جانبحق 3 بچوں اور خواتین سمیت 5 افرد شدید زخمی، لاڑکانہ ہسپتال منتقل

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں این شاہ انڈس ہائی وے پر مختلف روڈ حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جانبحق 3 بچوں اور خواتین سمیت 5 افرد شدید زخمی لاڑکانہ ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق کی این شاہ انڈس ہائی وے پر لولجا پل کے قریب کار کھائی میں جا گری جس کے باعث ہندو برادری کے رہائشی 5 افراد ڈاکٹر رمیش لال اور ان کی اہلیہ سونیہ ایک سالہ بیٹی نینی 3 سالہ بیٹا نانک اور 9 سالہ بیٹا تاروں شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر لاڑکانہ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈاکٹر رمیش لال اور ان کی اہلیہ سونیہ لاڑکانہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ میہڑ کی این شاہ انڈس ہائی وے پر تیز رفتار وین کا موٹر سائیکل کو ٹکر گاؤں فتح علی کھوسو کا رہائشی 55 سالہ محمد نواز کھوسو جانبحق ہوگئے، وین ڈرائیور موقع کا فائدہ اٹھاکر فرار ہوگئے جبکہ میہڑ کے قریب میہڑ وارہ روڈ پر موٹر سائیکل کے ٹکر میں گاؤں آباد کلہوڑا کے رہائشی دیدار خاصخیلی اور اہلیہ خورشید شدید زخمی ہوگئے جن کو تیشویناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے