تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں 3 اپریل تک سرکاری دفاتر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

سندھ میں 3 اپریل تک سرکاری دفاتر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ میں 3 اپریل تک سرکاری دفاتر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے سرکاری دفاتر کی بندش کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق آج انیس مارچ بروز جمعرات 25 سرکاری محکموں اور ان کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خود مختار کارپوریشنز، ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہوگی محکمہ صحت، داخلہ، خزانہ بلدیات، خوراک، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ، محکمہ جیل خانہ جات کے دفتر بھی کھلے رہیں گے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ تمام محکموں کےانتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہونگے۔  

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے