کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں ہمت و حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا، موجودہ حالات میں عوام بالخصوص غریبوں کو تمام سہولیات مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، فیس ماسک، سینیٹائزر اور آٹا چاول گھی غائب اور بلیک میں فروغ ہونا تشویشناک ہے، ذخیرہ اندوز اللہ کے قہر کو دعوت نہ دیں موت کا وقت مقرر ہے دنیا کی کوئی طاقت وقت سے پہلے موت نہیں دے سکتی، گھروں میں راشن کا ذخیرہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے ذخیرہ اندوزوں کو سہولت فراہم کرنا ہے،عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کو روکا جائے،حکومت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے، غریبوں کو گھروں میں راشن کی فراہمی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں، لاگ ڈاؤن سے کورونا سے کم بھوک و افلاس سے اموات کا زیادہ خدشہ ہے، روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری کرنے والے کس طرح گھر کا نظام زندگی چلائینگے، ذخیرہ اندوز ی کرنیوالوں اور عوام سے من مانی قیمتیں وصول کرنیوالوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ہوگا، فلاحی و سماجی جماعتیں مصیبت کی اس گھڑی میں سفید پوش اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے والوں کی امداد کیلئے کام کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضرورت اشیاء کا بازار سے غائب اور ذخیرہ اندوزی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دین ہمیں خدمت اور مصیبت زدہ کی مدد کی تلقین کرتا ہے مگر ذخیرہ اندوز چند پیسوں کی لالچ میں دین کے فلسفے کو نقصان اور خلاف قانون کام کررہے ہیں، کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت اقدامات بہتر ہیں، غریبوں کو کھانہ مہیا کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
![]()