Home / اہم خبریں / دھوکہ دہی اور فراڈ سے جعلی شناختی کارڈ دینے کے الزام میں ملزم کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج

دھوکہ دہی اور فراڈ سے جعلی شناختی کارڈ دینے کے الزام میں ملزم کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان میں مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) کار کی خریداری میں بقایا رقم کے لئے دھوکہ دہی اور فراڈ سے جعلی شناختی کارڈ دینے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ کیچ کے رہائشی نور رحمان ولد لعل تن خان نے پولیس کو بتایا ملزم عید مرجان نامی شخص کار جی ایل آئی کرولا ماڈل 2018 مبلغ 23 لاکھ روپے میں خرید کر 18 لاکھ روپے ادا کردیے جبکہ بقایا رقم کی ادائیگی کے لئے اس نے اپنا شناختی کارڈ دیا جوکہ بعدازاں جعلی نکلا اور شناختی کارڈ پر دھوکہ دہی اور فراڈ سے کسی دوسرے شخص کی تصویر لگائی گئی ہے۔ پولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور غیانت مجرمانہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے