Home / اہم خبریں / گلشن بیکری ڈیرہ اسماعیل خان سے نقدی اور دیگر سامان چوری کرنے کے الزام میں ملوث ملزم گرفتار

گلشن بیکری ڈیرہ اسماعیل خان سے نقدی اور دیگر سامان چوری کرنے کے الزام میں ملوث ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے تھانہ کینٹ کی حدود ٹاﺅن ہال کے قریب نقب زنی کے دوران گلشن بیکری سے نقدی اور دیگر سامان چوری کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے نقدی اور چوری شدہ موبائل فون کارڈ برآمد کرلیے، پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود ٹاﺅن ہال کے قریب ملزم رات کی تاریکی میں گلشن بیکری میں نقب لگا کر داخل ہوگیا اور وہاں سے ساٹھ ہزار روپے نقد اور ساٹھ ہزار روپے کے موبائل فون کارڈ چوری کرکے فرار ہوگیا، کینٹ پولیس نے دوران تفتیش ملزم ندیم ولد میر ولی قوم خٹک سکنہ طارق آباد کو ٹریس کے اس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چوری کی گئی رقم 53 ہزار روپے اور 60 ہزار روپے مالیت کے موبائل کارڈ برآمد کرلیے ہیں۔ پولیس نے دوسری کارروائی میں عرفان ولد حق نواز قوم منچھرا سکنہ انڈس کالونی اور اکرم ولد رمضان قوم منچھرا سکنہ انڈس کالونی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک میٹرو موٹرسائیکل برآمد کیا۔ جبکہ تیسری کاروائی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروش رضوان عرف رضو ولد اللہ جان قوم گنڈہ پور سکنہ انڈس کالونی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1140 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کرلیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے