تازہ ترین
Home / اہم خبریں / بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے انتظامی محکمے اور صوبہ بھر کے تمام تحصیل دفاتر اور ریونیو عدالتیں 22 مارچ تک بند رہیں گے

بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے انتظامی محکمے اور صوبہ بھر کے تمام تحصیل دفاتر اور ریونیو عدالتیں 22 مارچ تک بند رہیں گے

کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے انتظامی محکمے اور صوبہ بھر کے تمام تحصیل دفاتر اور ریونیو عدالتیں 22 مارچ تک بند رہیں گے اوراس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، تاہم محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ داخلہ و قبائلی امور، محکمہ صحت، محکمہ خزانہ اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کھلے رہیں گے اور بدستور اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے، اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں مختلف خالی اسامیوں کے لئے ہونے والے ٹیسٹ اور انٹرویو بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں، جبکہ ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے دفاتر میں ملاقاتیوں کی آمدورفت کو بھی محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ٹنڈوآدم دعا انصاری قتل کیس میں بڑی پیش رفت، مرکزی ملزم عدالت میں پیش، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سانگھڑ، (رپورٹ، رضوان غوری) پانچ سالہ معصوم دعا انصاری کے مبینہ قتل کے مقدمے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے