تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چترال ائیر پورٹ اور گرم چشمہ روڈ پر دن رات پانی بہنے سے سڑک تباہ ہو رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں

چترال ائیر پورٹ اور گرم چشمہ روڈ پر دن رات پانی بہنے سے سڑک تباہ ہو رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) چترال کی مصروف شاہراہ ائیرپورٹ، گرم چشمہ، چترال یونیورسٹی، پولیس لائن اور کئی سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی واحد سڑک یعنی گرم چشمہ سڑک پانی بہنے سے تباہ ہو رہی ہے۔ اس سڑک پر چیو پل کے قریب قریبی پہاڑی سے پانی بہتا چلا آرہا ہے جو سڑک سے گزرتے ہوئے دریائے چترال میں گرتا ہے اور سڑک کا بھی دریا میں گرنے کا خطرہ ہے۔ اسی جگہ پر دس میٹر کے فاصلے پر سڑک دریا میں گرتی تھی جس میں دوسال قبل ایک مسافر جیپ گرنے سے نو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس کے بعد اس جگہ دوبارہ سڑک دریا میں گر گئی۔ ہمارے نمائندے نے دو مرتبہ اسے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں اس پر رپورٹ پیش کرکے حکام کے توجہ میں لاۓ جس پر ابھی چھ ماہ بعد کام شروع ہوا مگر اس کے ساتھ ہی ایک اور جگہ پانی سڑک پر بہہ کر دریا میں گرتی ہے جو سڑک کو شدید نقصان پہنچاتی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ سڑک بھی دریا میں گر جائے۔ اس سڑک پر گزرنے والے ایک ڈرائیور قیوم سے جب پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو یعنی کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے یہاں پہاڑ کے دامن میں پحتہ نالی بنانے کیلئے ٹھیکہ دیا۔ ٹھیکدار نے کھدائی کرلی پیسے لے لئے مگر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے پاس سمینٹ کی نالی بنانے کیلئے پیسے نہیں تھے دوبارہ ٹھیکدار کو ادائیگی کی اور نالی پر مٹی ڈال کر اسے بند کرایا۔ دو مرتبہ پیسے خرچ ہوئے مگر نالی نہیں بن سکی۔ ایک راہ گیر سعید اللہ نے بتایا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے زیادہ تر روڈ قلی اور اہلکار گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں مگر ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ سردار ولی بھی اسی سڑک سے گزرتا ہے ان کا کہنا ہے کہ گرم چشمہ روڈ پر چیو پل سے لیکر گرم چشمہ تک محتلف مقامات پر سڑ ک پر پانی بہتا ہے جس سے تارکولی سڑک تباہ ہوتا ہے مگر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو اتنی توفیق نصیب نہیں ہوئی کہ کم از کم سڑک پر بہنے والی پانی کو روک سکے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت تبدیلی کے دعوے تو بہت کرتی ہے مگر ہم نے کوئی تبدیلی نہیں دیکھی خاص کر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے روڈ قلی کئی سالوں سے یا تو گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں یا افسران کے گھروں کو میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے تبدیلی سرکار سے اس سڑک کی فوری حفاظت، مرمت اور تعمیر کا مطالبہ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے