تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شدید بارشوں کے باعث مختلف شاہراہوں پر کھڑے پانی کو ہٹانے سمیت بند نالوں کو کھول دیا

پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شدید بارشوں کے باعث مختلف شاہراہوں پر کھڑے پانی کو ہٹانے سمیت بند نالوں کو کھول دیا

پشاور (رپورٹ: بیورو چیف اصغر شاہ) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے شدید بارشوں کے باعث مختلف شاہراہوں پر کھڑے پانی کو ہٹانے سمیت بند نالوں کو کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید ظفر علی شاہ نے حیات آباد کے مختلف علاقوں کے دورے کئے دوروں کے دوران انہوں نے بارشوں کے باعث مختلف شاہراہوں پر کھڑے پانی کو نکالنے اور بند نالوں کو کھولنے کے احکامات جاری کئے جس پر پہلے سے تعینات فیلڈ سٹاف نے موقع پر شاہراہوں سے پانی ہٹانے سمیت بند نالوں کو کھول دیا جس پر ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید ظفر علی شاہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بارش کے باعث عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کمپلینٹ نمبر بھی جاری کردیا گیا تاکہ شہری بروقت متعلقہ حکام کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے