میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کے علاقے غریب آباد میں جونیجو کوارٹرز کی رہائشی ریٹائرڈ پولیس اہلکار نثار احمد چنڑ کی زوجہ شبانہ شیخ نے ایک گونگی نامعلوم خاتون کو پکڑ کر خوب تشدد کیا۔ مقامی دکانداروں نے خواتین کے جگھڑے کے بعد پولیس کو اطلاع دی غریب آباد پولیس نے دونوں خواتین کو وومن تھانے منتقل کیا۔ جہاں پر متاثرہ خاتون شبانہ نے بتایا کہ چار روز قبل وہ اپنے سسرال کنڈیارو سے واپس آکر حیدرآباد ہالا ناکہ پر اتری اور فھلیلی جانے لگی تو ملزمہ نامعلوم گونگی عورت نے اسکا پیچھا کیا اور بریانی کھاتے وقت وہ ساتھ میں کھڑی ہوکر میرا پرس چوری کیا جس میں 35 ہزار کیش، نیشنل بینک میونسپل برانچ کے پانچ چیک تھے، وہ سارے ملزمہ چوری کرکے لیکر گئی، دوسری جانب ملزمہ نامعلوم گونگی عورت کو وومن پولیس نے اپنی حراست میں لیکر تفشیش شروع کردی ہے۔
![]()