Home / اہم خبریں / باہمی عدم تعاون کی وجہ سے مسائل درپیش آتے ہیں اس لئے کوشش کی جائے کہ مل جل کر کام کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

باہمی عدم تعاون کی وجہ سے مسائل درپیش آتے ہیں اس لئے کوشش کی جائے کہ مل جل کر کام کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ باہمی عدم تعاون کی وجہ سے مسائل درپیش آتے ہیں اس لئے کوشش کی جائے کہ مل جل کر کام کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 16 سے 20 مارچ تک ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق دربار ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ کو ہدایت کی کہ ملازمین کو برابری کی بنیاد پر دیکھا جائے کسی سے بھی رعایت نہ کی جائے اوطاق ایریا کو کم کیا جائے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے انکاری والدین کو آمادہ کرنے کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کو فعال کیا جائے مہم کے دوران کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے انہوں نے مزید کہا کہ جن چیف مانیٹرنگ افسران کی کارکردگی بہتر نہیں ہے اور جو یو سی سیکریٹریز اجلاس میں غیر حاضر رہتے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ جو مسائل متعلقہ افسران سے حل نہیں ہورہے ہیں ان کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مشتاق شاہ نے پولیو مہم کے انتظامات کے متعلق آگاہی دی اجلاس میں صحت، روینیو، پولیس، تعلیم، فلاحی تنظیموں کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے