Home / اہم خبریں / روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ زون 2 کے عہدیداران کا روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی کراچی کا تنظیمی دورہ

روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ زون 2 کے عہدیداران کا روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی کراچی کا تنظیمی دورہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ترجمان روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی کراچی محمد حماد کے مطابق مورخہ 8 مارچ بروز اتوار کو روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ زون 2 کے عہدیداران نے روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی کراچی کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس دورے میں صوبہ سندھ زون 2 کے صدر عثمان طاہری، سینئر نائب صدر آصف طاہری، نائب صدر راؤ فرحان طاہری، جنرل سیکریٹری محمد حسین طاہری، فنانس سیکریٹری امداد علی طاہری اور جنید طاہری نے شرکت کی۔ دورے میں ماہ جنوری اور فروری کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ ریکارڈ چیک کرنے کے بعد صوبائی صدر اور سینئر نائب صدر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کام کو سراہا اور کام میں مزید بہتری کے لیے اپنی رائے دی۔ اس دورے میں خصوصی شرکت جماعت اصلاح المسلمین ضلع غربی کراچی کے جنرل سیکریٹری رضوان طاہری نے کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایم ڈی اے وفد کا پریس کلب کا دورہ، رہائشی اسکیم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل یاسین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے